Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیشنل ایکشن پلان اجلاس‘ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے پر اتفاق

نیشنل ایکشن پلان اجلاس‘ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے پر اتفاق
August 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس ہوا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔ نوازشریف کہتے ہیں کہ دہشت گردوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی زیر ِصدارت اجلاس میں وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی بی نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سمیت سول اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر عمل درآمد میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیاسی و عسکری قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انٹیلی جنس بیس آپریشن کا دائر کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا۔ افغانستان اور بھارت سے دہشت گردوں کو ملنے والی امداد کو روکنے کی حکمت عملی پر بھی غورکیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط روابط قائم کئے جائیں۔ دہشت گردوں کے گرد زمین تنگ کر دیں گے۔ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اس لئے آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے سانحہ کوئٹہ سے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی۔