Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ کے ذریعےمعیار تعلیم میں بہتری آرہی ہے  : بلیغ الرحمان

   نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ کے ذریعےمعیار تعلیم میں بہتری آرہی ہے  : بلیغ الرحمان
September 3, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر مملکت تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نیشنل اچیومنٹ  ٹیسٹ کے ذریعے معیار تعلیم میں بہتری آرہی ہے اور حکومت بہتر نظام تعلیم کے لئے کو شاں ہے ۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ والدین کی جانب سے سکول کے ساتھ رابطے کے فقدان نے طلبہ کی کارکردگی کو متاثر کیا ہے حکومت تعلیم کو عام کرنے کے لئے سکولوں میں مفت کتابیں فراہم کر رہی ہے ،، آج تمام صوبوں کا بجٹ پچیس فیصد سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں تعلیم کے اعدادو شمار کو اہمیت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  بچوں سے جبری مشقت کرانے اور انہیں سزائیں دینے کا بھی نوٹس لیا جا رہا ہے،تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی  نہیں کرتا ۔ ان کا  کہناتھا کہ تعلیم کے معیار کو چیک کرنے کےکیلئے ہر سال نیشل ایچیومنٹ  ٹیسٹ رپورٹ شائع کی جائے گی تاکہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی  کو جانچا جا سکے۔