Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیروبی :امریکی وزیرخارجہ جان کیری کینیا پہنچ گئے، ہاتھی کے بچے کےساتھ سیلفی بنائی

نیروبی :امریکی وزیرخارجہ جان کیری کینیا پہنچ گئے، ہاتھی کے بچے کےساتھ سیلفی بنائی
May 4, 2015
نیروبی (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری کینیاکے دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ الشباب کیخلاف کارروائیوں میں تعاون پر مذاکرات کریں گے لیکن انہوں نے کینیا کے حکام سے ملاقاتوں سے قبل نیروبی کے نیشنل پارک کا دورہ کیا اور ہاتھی کے بچے کےساتھ سیلفی بنائی ۔ جان کیری کینیا حکام کے ساتھ صومالیہ کی شدت پسند تنظیم الشباب سے مقابلے کیلئے تعاون اور کینیا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے تاہم اس سے پہلے وہ نیروبی کے نیشنل پارک میں یتیم ہاتھیوں کی پناہ گاہ پہنچے اورتصاویر بنوانے کے ساتھ ایک ہاتھی بچے کے ساتھ سیلفی بنائی اور اسے فیڈر سے دودھ دیا۔ اس موقع پر پارک کے منتظمین نے کیری کو ہاتھی بچوں کی دیکھ بھال پر بریفنگ دی۔ کیری جنوبی سوڈان میں امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ائرپورٹ پر وزیر خارجہ امینہ محمد نے کیری کا خیرمقدم کیا اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔