Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیدر لینڈ ، عمارت میں سلنڈر دھماکے سے 9افراد زخمی

نیدر لینڈ  ، عمارت میں سلنڈر دھماکے سے 9افراد زخمی
January 28, 2019
نیدر لینڈ ( 92 نیوز ) نیدرلینڈ کے شہر  دی ہیگ کی ایک  عمارت میں سلنڈر دھماکا ہوا ۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ، جبکہ دھماکے کے باعث 3 منزلہ عمارت بھی تباہ ہوگئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے  ملبے تلے پھنسے افراد کو نکال لیا ، حکام کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاجبکہ  پولیس کی جانب سے اردگرد کی عمارتوں کو بھی خالی کروالیا گیا ہے۔