Saturday, July 27, 2024

نیدر لینڈز ، عوامی مقامات پر برقع پر پابندی یکم اگست تک موخر

نیدر لینڈز ، عوامی مقامات پر برقع پر پابندی یکم اگست تک موخر
April 2, 2019

نیدر لینڈز ( 92 نیوز) نیدر لینڈز نے عوامی مقامات پر برقع کی پابندی کو یکم اگست تک موخرکردیا ۔

نیدر لینڈز کی جانب سے  پابندی کو موخر کرنے کا  فیصلہ تعلیمی اداروں کی جانب سے درخواست کےبعد کیاگیا۔

ڈچ وزیر داخلہ" کاسا اولن گرین" کا کہنا تھاتعلیمی سال کے دوران برقع پر پابندی سے  مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ڈچ پارلیمنٹ نے جون 2018 میں سکول ،یونیورسٹیز، حکومتی دفاتراورپبلک ٹرانسپورٹ میں برقعہ پرپابندی کابل پاس کیاتھا۔

آسٹریا،ڈنمارک اور فرانس  نے بھی  برقع پہننے پر پابندی  عائد کررکھی ہے ۔