Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیدرلینڈ : کینسر میں مبتلا 6 سالہ بچے نے نمونیا کےننھےمریضوں کیلئے 20 لاکھ ڈالر جمع کرلئے

نیدرلینڈ : کینسر میں مبتلا 6 سالہ بچے نے نمونیا کےننھےمریضوں کیلئے 20 لاکھ ڈالر جمع کرلئے
December 26, 2016

 ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) نیدرلینڈ میں جان لیوا کینسر میں مبتلا چھ سالہ بچے نے چند دن میں ہی نمونیا کے ننھے مریضوں کے لئے بیس لاکھ ڈالر جمع کر لئے۔

کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو زندگی میں دوسروں کیلئے کچھ کرگزرنے کی جستجو رکھتے ہیں اور ان کے راستے میں آنیوالی مشکلات بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑسکتی ہیں ۔

نیدر لیند کے ایک چھے سال کے معصوم بچے نے بھی ایسی مثال قائم کردی ہے کہ لوگ ایسی ہمدردی پر داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں ۔ معصوم بچے نے جو خود کینسر کا مریض ہے نے نمونیا کے شکار دوسرے ننھے بچوں کے علاج معالجہ کیلئے 20 لاکھ ڈالر جمع کرلئے ہیں ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کمسن ٹی جن  کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے مگر اس بچے نے بلند مقصد کے لئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے اور بیس لاکھ ڈالر اکٹھے کئے ہیں ۔