Saturday, July 27, 2024

نیدرلینڈ میں برڈفلو کا خوف، ایک لاکھ 90ہزار بطخیں تلف

نیدرلینڈ میں برڈفلو کا خوف، ایک لاکھ 90ہزار بطخیں تلف
November 28, 2016

ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) نیدرلینڈ میں برڈ فلو کا خوف، ایک لاکھ نوے ہزار بطخوں کو تلف کردیا گیا۔۔ تفصیلات کے مطابق شمالی یورپ میں برڈ فلو پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر نیدرلینڈ میں ایک لاکھ نوے ہزار بطخوں کو تلف کر دیا گیا۔ ایمسٹرڈیم سے ستر کلومیٹر مشرق میں واقع ایک گاؤں میں برڈ فلو کے وائرس پائے جانے کے بعد چھ فارم ہاؤسز  میں کارروائی کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جس علاقے  میں برڈ فلو کے وائرس کی جانچ پڑتا ل کی جا رہی ہے وہاں سےدس کلومیٹر تک کے علاقے میں کسی بھی قسم کی پولٹری مصنوعات کو باہر لے جانے کی اجازت نہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ طویل فاصلوں تک پرندوں کی موسمیاتی ہجرت کی مانیٹرنگ سے برڈ فلو کے پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیا جا سکتا ہے۔۔