Thursday, October 6, 2022

نیدرلینڈز ، ٹرام فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ‏

نیدرلینڈز ، ٹرام فائرنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ‏

نیدرلینڈز ( 92 نیوز) نیدرلینڈز کے شہر یوترخت میں ٹرام پر سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور نو  زخمی ہوگئے ۔

پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو  گرفتار کرلیا۔ عینی شاہدین کاکہناہےکہ واقعہ ذاتی رنجش لگتا ہے،حملہ آورکاٹارگٹ ایک خاتون تھی،جسے حملہ آورکی سابق دوست قرار دیاجارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے ٹرام میں سفر کرنے والوں پر فائرنگ کردی  ، واقعے کی اطلاع پر   انسداد دہشتگردی پولیس  موقع پر  پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کردیا ۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر اور ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار  ہوا جسے   کئی گھنٹوں کے  سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کی شناخت 37 سالہ گوکمان تانیس کے نام سے ہوئی ہے اور  اس کا تعلق ترکی سے ہے ۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، تمام اسکول بند  جبکہ ایئر پورٹس اور دیگر اہم مقامات پر پیرا ملٹری فورس تعینات کی گئی ۔

مساجد میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی دہشتگردی کے تناظر میں تفتیش کی جارہی ہے ۔