Saturday, December 3, 2022

نیتن یاہو کی بیوی کا سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا اعتراف

نیتن یاہو کی بیوی کا سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا اعتراف
تل ابیب (92نیوز) انتہاپسند اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  کی بیوی نے سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کا اعتراف کر لیا۔ سارہ نیتن یاہو نے سرکاری رقم کے غلط استعمال کا اعتراف کیا اور وہ پندرہ ہزار ڈالر بطور جرمانہ ادا کریں گی۔ سارہ نیتن یاہو پر کیٹرنگ میں لگ بھگ ایک لاکھ ڈالر کے غلط استعمال کا الزام تھا،جس کے بعد پچھلے سال ان پر فراڈ اور دھوکا دینے کے تحت مقدمہ بنا۔ سارہ نیتن یاہو نے کورٹ میں اپنے گناہ کا اعتراف کیا اور پلی بارگین کی درخواست کی۔