Monday, October 3, 2022

نیب کے زیر اہتمام کرپشن سے خاتمے کے لیے دیوار آگاہی سجائی گئی

نیب کے زیر اہتمام کرپشن سے خاتمے کے لیے دیوار آگاہی سجائی گئی

ملتان (92 نیوز) نیب کے زیر اہتمام کرپشن سے خاتمے کے لیے دیوار آگاہی سجائی گئی جس میں طلباء و طالبات نے کرپشن کے خلاف تصویریں بنا کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے بارہ روزہ اگاہی مہم کا آغاز کیا تو نوجوان نسل کو کرپشن سے دور کرنے کا عزم اٹھا لیا اور اسی مقصد کے لئے طلبا و طالبات کو ہی کرپشن کے خلاف آگاہی دیوار سجانے کی ذمہ داری سونپ دی۔
ملتان کی چار یونیورسٹی کے طلباء طالبات نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگاہی دیوار سجا کر کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے میں بھر پور حصہ لیا۔