Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب کےنوٹس کی بےپناہ تشہیرکاعمل بدنیتی پر مبنی تھا،شہبازشریف

نیب کےنوٹس کی بےپناہ تشہیرکاعمل بدنیتی پر مبنی تھا،شہبازشریف
January 22, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ پنجاب کی آشیانہ ہاؤسنگ میں مبینہ کرپشن پر ڈیڑھ گھنٹہ نیب میں پیشی رہی ۔ پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب آفس میں تین سوال پوچھے گئے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ قانون کی حکمران کیلئے نیب آفس میں پیش ہوا ۔ نیب نوٹس کی بے پناہ تشہیر کا عمل بد نیتی پر مبنی تھا ۔ اگر میں نیب نہ جاتا تو اس کو عمل بنیاد  بنا کر  اپنا جواب بھیج دیتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیب کے پاس میرے سوالات کا جواب نہیں تھا  جبکہ نیب نے مجھ سے تین سوالات پوچھے ۔آشیانہ اسکیم غریبوں کے لئے تھی اور میرٹ پر گھر دیئے گئے ۔رائے ونڈ روڈ کا کیس دوبارہ کھولا گیا مگر  چنیوٹ میں کرپشن کا نہیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیب  سیاست نہ کرے ، سیاست عمران اور زرداری کر رہے ہیں ،آپ کڑا احتساب کریں ۔ شہباز شریف نے چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے  اہلکاروں کو روکیں پی ٹی آئی کے کاسہ لیس نہ بنیں ۔

شہباز شریف نے نیب میں پیشی کے بعد نیب پر ہی کئی سوالات اٹھا دیئے اور کہا کہ کیا کسی نے آصف زرداری سے  کرپشن کے حوالے سے  پوچھا ؟۔ پی ٹی آئی کے رہنما پر 33 ارب کا کیس ہے کیا کسی نے پوچھا ؟۔  نندی پور پراجیکٹ کی مدد میں دیئے گئے پیسے کا  کیا کسی نے پوچھا ؟۔

شہباز شریف نے مزید کہا  کہ اب یہ مذاق بند ہونا چاہیے نیب کورٹ نہ جاتا تو لکھ کر جواب ضرور دیتا۔