نیب کی کارروائی ،کرپشن میں ملوث چار بنک افسران گرفتار
پنوں عاقل(92نیوز) نیب کی پنوں عاقل میں کارروائی ، کر وڑوں روپے کی کرپشن میں ملوثٖ چار بنک افسران گرفتار، احتساب عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ بھی حاصل کر لیاگیا ۔
تفصیلات کےمطابق نیب سکھر کی ٹیم نے کارروائی کر تے ہو ئے نیشنل بنک آف پاکستان پنوں عاقل برانچ کے چار افسران لعل شاہ ،نصرت حسین ، بشیر احمد اورکفایت اللہ جو کہ گریڈ ون ، ٹو اور تھری کے افسران ہیں کو گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان پر کر وڑوں رو پے کی کرپشن کا الزام ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتاری کے بعد سکھر میں قائم احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں سے نیب حکام نے ان کا ریما نڈ لے کر ان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ،مذکورہ بینک میں اس سے قبل بھی اربوں روپے کا فراڈ سامنے آیا تھا تاہم ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی تھی۔