Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

    نیب کی کارروائی ،کرپشن میں ملوث چار بنک افسران گرفتار

      نیب کی کارروائی ،کرپشن میں ملوث چار بنک افسران گرفتار
October 9, 2015
پنوں عاقل(92نیوز)  نیب کی پنوں عاقل میں کارروائی ، کر وڑوں روپے کی کرپشن میں ملوثٖ چار بنک افسران گرفتار، احتساب عدالت میں  پیش کرکے ریمانڈ بھی حاصل کر لیاگیا ۔ تفصیلات کےمطابق نیب سکھر کی ٹیم نے کارروائی کر تے ہو ئے نیشنل بنک آف پاکستان پنوں عاقل برانچ  کے چار افسران لعل شاہ ،نصرت حسین ، بشیر احمد اورکفایت اللہ جو کہ گریڈ ون ، ٹو اور تھری کے افسران ہیں کو گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق گرفتار شدگان پر کر وڑوں رو پے کی کرپشن کا الزام ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتاری کے بعد سکھر میں قائم احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا جہاں سے نیب حکام نے ان کا ریما نڈ لے کر ان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ،مذکورہ بینک میں اس سے قبل بھی اربوں روپے کا فراڈ سامنے آیا تھا تاہم ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔