Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب کی نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

نیب کی نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
February 14, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیب نے نواز شریف  ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ۔نیب نے وزارت داخلہ کو سفارش کی ہے کہ نواز شریف  ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جب کہ نواز شریف کیخلاف عزیزیہ،فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔

چیئرمین نیب نے نواز شریف کیخلاف عزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دی  ۔  نواز شریف، اور انکے بیٹوں کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے ۔

نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو  الگ الگ   مراسلے لکھ دیئے ۔مراسلے میں لکھا گیا کہ شریف فیملی کے خلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز زیر سماعت ہیں انہیں باہر جانے سے روکا جائے ۔

پہلے مراسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی جبکہ دوسرے مراسلے میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ خط میں سابق وزیراعظم کے صاحبزداوں کی وطن واپسی پر گرفتاری کی بھی سفارش کی گئی ہے

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے ۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران  نوازشریف نے نیب ریفرنسز کی سماعت میں حاضری سے دو ہفتے کے استثنیٰ کی درخواست کی ہے۔