Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب کی زیر حراست شہبازشریف نے ناشتے میں ابلے انڈے اور چائے کا ناشتہ کیا

نیب کی زیر حراست شہبازشریف نے ناشتے میں ابلے انڈے اور چائے کا ناشتہ کیا
October 7, 2018
لاہور ( 92 نیوز) آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گرفتاری کے بعد دوسری رات نیب کی حراست میں گزاری، شہبازشریف نے ناشتے میں ابلے انڈے اور چائے منگوائی۔ صدر مسلم لیگ ن کیلئے اسپیشل چپس اور دو عدد سلانٹی کے پیکٹ بھی بھجوائے گئے۔ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نیب کی حراست میں دوسری رات گزاری، رات کو دیر تک جاگتے رہے، اور حوالات میں ٹہلتے بھی رہے ۔ صبح ناشتے میں شہبازشریف کے لئے ابلے انڈے اور چائے بھیجی گئی  جبکہ ان کے ذوق طبع کے مطابق اسپیشل چپس اور سلانٹی کے دو عدد پیکٹ بھی بھجوائے گئے۔ شہبازشریف نے گزشتہ رات بھی سادہ کھانے پر ہی اکتفا کیا تھا، اپوزیشن لیڈر نے اپنے لئے دو ٹی شرٹس بھی نیب آفس منگوائیں جبکہ استراحت کے لئے میٹریس بھی منگوایا گیا ہے۔