Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب کی تحقیقات اور قواعد سے متعلق رولز کا ڈرافٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش

نیب کی تحقیقات اور قواعد سے متعلق رولز کا ڈرافٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش
December 21, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) نیب پراسیکیوٹر شہباز سہوترا نے نیب کی تحقیقات اور قواعد سے متعلق رولز کا ڈرافٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں نیب تحقیقات، طریقہ کار کے قواعد و ضوابط بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نیب رولز ڈرافٹ صدر پاکستان کو ارسال کیا تھا۔ صدر پاکستان نے ڈرافٹ منسٹری آف لا اینڈ جسٹس کو بھیجا تھا۔ منسٹری اف لا اینڈ جسٹس نے کچھ اعتراضات لگا کر ڈرافٹ واپس کر دیا تھا۔ نیب نے اعتراضات دور کرکے ڈرافٹ دوبارہ صدر پاکستان کو ارسال کیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر شہباز سہوترا نے ڈرافٹ نیب رولز عدالت میں پیش کیا۔ ساتھ یہ بھی بتایا کہ نیب رولز کا ڈرافٹ حتمی نہیں ہے۔ استدعا کی کہ ڈرافٹ پبلک نہ کیا جائے۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ بائیس سال سے نیب رولز کے بغیر لوگوں کے خلاف کیسے کارروائی کر رہے ہیں؟ایڈوکیٹ طارق منصور نے کہا کہ ہر بار نئی دستاویزات لگا دی جاتی ہے۔ نیب رولز بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

عدالت نے ستائیس جنوری کو فریقین سے نیب رولز سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔