Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب کیخلاف حکومتی قرارداد کے معاملے پر اپوزیشن سراپا احتجاج

نیب کیخلاف حکومتی قرارداد کے معاملے پر اپوزیشن سراپا احتجاج
March 2, 2018

لاہور (92 نیوز) نیب کے خلاف حکومتی قرار داد پر اپوزیشن سراپا احتجاج بن گئی ۔ اپوزیشن لیڈر اسپیکر پر برہم ہو گئے اور کہا کہ رولز پر عمل ہی نہیں ہونا تو کیا فائدہ؟ ۔ انہوں نے رولز کا کتا بچہ پھاڑ کر فضا میں لہرا دیا ۔
حکومت نے کہا کہ کسی ادارے کے خلاف قرارداد منظور نہیں کی ۔
ادھر صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے موقع ملتے ہی نیب کے خلاف قرار داد دوبارہ پڑھ دی ۔
اپوزیشن نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر بھی میدان لگا لیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی ۔
اپوزیشن کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد لانے کی بھی اجازت نہ ملی ۔
تحریک انصاف کے رکن میاں اسلم اقبال نے ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
شور اور ہنگامہ بڑھا تو اسپیکر نے اجلاس پیر دو بجے تک ملتوی کر دیا ۔