Sunday, February 5, 2023

نیب کو کوئی ایک جماعت ختم نہیں کر سکتی ، شاہد خاقان عباسی

نیب کو کوئی ایک جماعت ختم نہیں کر سکتی ، شاہد خاقان عباسی

کراچی (92 نیوز) رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے کہا نیب کو کوئی ایک جماعت ختم نہیں کر سکتی۔ اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا جلسے سے کورونا کا کوئی تعلق نہیں، کورونا اسلام آباد میں ہے۔ جب تک یہ کورونا ختم نہیں ہو گا ملکی معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا لانگ مارچ کے حوالے سے اختلافات نہیں، ہرایک کی رائے ہوتی ہے جس کو پرچے درج کرنے کا شوق ہے پورا کر لے۔

 ادھر رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی بولے اپوزیشن کی تحریک کے خوف سے حکومت سینیٹ الیکشن پہلے کرانا چاہتی ہے۔ گڑھی خدا بخش میں بھی پی ڈی ایم کی قیادت ملے گی اور بہت ساری چیزیں طے ہوں گی۔ انہوں نے کہا آئین میں تبدیلی آرڈیننس کے ذریعے نہیں پارلیمنٹ سے ہی ہو سکتی ہے۔ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے۔