Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب کو شرجیل میمن کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد مل گئے

نیب کو شرجیل میمن کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد مل گئے
February 4, 2016
کراچی (92نیوز) نیب نے سابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔ عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کو شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر نیب نے شرجیل میمن کے خلاف جاری انکوائری رپورٹ پیش کردی۔ عدالت میں پیش کی گئی نیب رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خلاف محکمہ اطلاعات میں اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل کو وطن واپسی پر شامل تفتیش کیا جائے گا۔ کرپشن کے الزام میں اسے گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شرجیل کی سفری دستاویزات پیش کی جائیں پھر حکم جاری کریں گے۔ عدالت نے نیب کو شرجیل کے خلاف انکوائری تفصیلات بتانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن نے عدالت میں وطن واپسی پر اپنی گرفتاری کے حوالے سے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔