نیب کو بتانا چاہتا ہوں میرے پاس دو مؤکل ہیں ، شیخ رشید

راولپنڈی (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا نیب کو بتانا چاہتا ہوں میرے پاس دو مؤکل ہیں۔
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں کورونا مینجمنٹ سینڑ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیب نے میری بات کو غلط تشریح کی، 25 اپریل یا یکم مئی آئسولیشن کے ساتھ ٹرینیں چلائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مراد علی شاہ سے بات کی کہ گرفتار لوگوں کو چھوڑ دیں ۔ شہباز شریف قومی حکومت کا خواب لے کر واپس آئے تھے ۔ وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ مخالفین سے صلح کر لیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ ضرورت پڑی تو تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو اپنے کنٹرول میں لے لینگے، کسی بھی جگہ ضرورت ہوئی توموبائل اسپتال کھڑا کردیںنگے۔