Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب کراچی کی شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

نیب کراچی کی شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش
September 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) نیب کراچی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی۔ شاہدخاقان عباسی پر ایم ڈی پی ایس او اور دیگر کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔ نیب کراچی نے چئیرمین نیب کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم شیخ عمران الحق کو قواعد کے خلاف ایم ڈی پی ایس او  تعینات کیا اور تعیناتی کے وقت عہدے کیلئے درکار تعلیمی قابلیت اور تجربے کو بھی نظر انداز کیا گیا۔ نیب کراچی نے چئیرمین نیب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا کہ عمران الحق کی تعیناتی سے قومی خزانے کو 13 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان بھی پہنچا۔