Saturday, July 27, 2024

نیب کا کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر انکوائری کا حکم

نیب کا کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر انکوائری کا حکم
March 26, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف نیب نے گھیرا تنگ کر دیا ۔ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا گیا ۔

نیب ہیڈکوارٹرمیں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اجلاس  میں چیئرمین نیب نے نوازشریف کےدامادکیپٹن (ر) صفدرکےخلاف آمدن سےزائد اثاثے بنانےکےالزامات کی جانچ پڑتال کاحکم دیا ہے۔

 کیپٹن (ر) صفدر کےخلاف مانسہرہ میں 300 کنال زمین، 30 کنال کا پلاٹ،ایک کنال کاگھر،ٹاؤن شپ مانسہرہ میں فلورمل کی بھی جانچ پڑتال ہوگي ۔

کابینہ ڈویژن سےپی ایم گلوبل سسٹی نیبل ڈیولپمنٹ گول اچیومنٹ پروگرام کےتحت 9 ارب روپےکیپٹن (ر) صفدر کو غیر قانونی طور پر دینے کے مبینہ الزامات کی بھی جانچ پڑتال ہوگی۔

اجلاس میں میسرزایزگارڈن نائن اورمیسرزایگری ٹیک لمیٹڈ انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اورعلی جہانگیرصدیقی کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کيلئےخط لکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔