Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب کا عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر نوٹس

نیب کا عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر نوٹس
February 2, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب نے عمران خان کی طرف سے سرکاری ہیلی کاپٹرز میں خیبر پختونخوا کے غیر سرکاری دوروں کا نوٹس لے لیا ۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے غیر سرکاری دوروں کے دوران 74 گھنٹے سرکاری ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا تھا ۔ چیرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا ۔
نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر غیر سرکاری طور پر ارزاں نرخ پر استعمال ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ۔ عمران خان نے ایم آئی17 ہیلی کاپٹر 22 گھنٹے ایکیورئیل ہیلی کاپٹر 52 گھنٹے استعمال کیا تھا ۔