Monday, October 3, 2022

نیب کا رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے تحقیقات کا فیصلہ

نیب کا رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے تحقیقات کا فیصلہ
لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کے بعد ان کے فیملی ممبرز کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا، نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ، داماد اور بیٹی سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نیبلہ ثناء اللہ، اقرا ثناء کو سوالنامہ بھیجا جائے گا اور احمد شہریار کو طلب کیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ سے ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں ان کی فیملی سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن نے سوالنامہ بھی تیار کرلیا ہے، احمد شہریار سے بسم اللہ سوسائٹی میں خریدے گیے پلاٹس سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔ فیصل آباد میں خریدی گئی دکانوں اور آر ایس کے لمیٹڈ میں انویسٹمنٹ سے متعلق بھی پوچھا جائے گا۔ احمد شہریار سے سورس آف انکم اور دیگر تفصیلات سے متعلق پوچھا جائے گا۔ اقرا ثناء سے بسم اللہ سوسائٹی میں خریدے گیے پلاٹس اور فیصل آباد میں دکانوں کی تفصیلات سے متعلق  سوال کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق اقرا ثنا سے آر ایس کے پرائیویٹ لمیٹڈ میں انویسٹمنٹ اور ذرائع آمدن سے متعلق تفصیلات معلوم کی جائیں گی۔