Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب کا اسحاق ڈارکو وطن واپس لانے کیلئےآخری حد تک جانے کا فیصلہ

نیب کا اسحاق ڈارکو وطن واپس لانے کیلئےآخری حد تک جانے کا فیصلہ
February 27, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) قومی احتساب بیورو نے وزیر خزانہ اسحق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کر لیا ۔
نیب اسحق ڈار کی انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کے لئے وزارت داخلہ سے ریڈ وارنٹ کی استدعا کرے گا ۔ اسحاق ڈار کے خلاف عدالتی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری ملزم کے احکامات سے انٹر پول کو آگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسحق ڈار کی واپسی کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ۔
نیب نے فیصلہ کیا کہ اگر اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق وزارت داخلہ نے تعاون نہ کیا تو پھر اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا ۔
وزارت داخلہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق نیب کی استدعا کو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے ۔
دوسری جانب اسحاق ڈار کی وزارت کے بارے میں حکومت تاحال مخمصے کا شکار دکھائی دیتی ہے ۔ قومی اسمبلی کی ویب سائیٹ اسحاق ڈار کو وزیرِ بے محکمہ ظاہر کر رہی ہے جبکہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائیٹ پر اسحق ڈار کا نام ابھی تک وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے موجود ہے ۔
قانون کے مطابق اسحاق ڈار کی زیادہ سے زیادہ 90 روز کی چھٹی پوری ہو چکی ہے جس کے بعد وہ اب قانونا وزیر نہیں رہے تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ابھی تک نہ ان کی چھٹی بڑھائی ہے اور نہ ہی ان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے ۔