Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے 29میگا کرپشن سکینڈلز کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کر دی

نیب نے 29میگا کرپشن سکینڈلز کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کر دی
July 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)نیب نے 29 نئے میگا کرپشن اسکینڈلز کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروادی ،نیب کی بے بسی بھی ملاحظہ کیجئے رپورٹ میں کہنا ہے کہ  بار بار پوچھنے کے باوجود نیشنل لاجسٹک سیل چار ارب کی کرپشن کا جواب نہیں دے رہا ، اسلئے ہم اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ سپریم کورٹ میں جمع قومی احتساب بیورو کی رپورٹ میں 29 نئے میگا کرپشن کیسز کا احوال بتایا گیا ہے۔ نجانے کرپشن ایکسپریس کی اس ٹرین کا آخری اسٹاپ کہاں ہوگا  مگر نیب کی نئی رپورٹ بھی اربوں کی کرپشن کا رونا رو رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایل سی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں 4 ارب کی غیر قانونی سرمایہ کاری ہوئی ،تاہم جی ایچ کیو ان فوجی افسران کی تفصیلات نہیں دے رہا جنہیں انکوائری میں ملزم ٹھہرایا گیا۔ اسلئےنیب اب اس کرپشن اسکینڈل کا کچھ نہیں کرسکتا۔ کراچی میں کلفٹن کی سڑکوں کی تعمیر کے نام پر 50 ارب کی خطیر رقم ہڑپنے کا سہرا سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول منظور قادر کے سر سجا ہے۔ 350 ارب مالیت کی کراچی پورٹ کی زمینیں کھاجانے کا تمغہ 20 گریڈ کے سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن آفتاب میمن کے پاس ہے۔ راولپنڈی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تو خیر کیا ملتا اس پروجیکٹ میں 7 ارب کا ہاتھ صاف کیا گیا۔ ڈی ایچ اے لاہور پروجیکٹ میں ایک کنٹریکٹر نے حکومت کو 16 ارب کا چکمہ دے دیا۔ کرپشن کی اس کہانی میں کئی کردار مشہور نہ سہی مگر بلیک منی کی اس گنگا میں ہر کسی نے خوب ہاتھ دھویا ہے۔