Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے 150میگا کرپشن کیسز سے متعلق ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

نیب نے 150میگا کرپشن کیسز سے متعلق ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی
July 13, 2015
اسلام آباد (92نیوز) نیب نے ایک سو پچاس میگا کرپشن کیسز سے متعلق ترمیم شدہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ اسکینڈلز کی تصدیق سے متعلق کوائف بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سپریم کورٹ میں ترمیم شدہ رپورٹ جمع کر ادی۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف رائےونڈ سڑک کیس کسی مخبرکی شکایت پر درج ہوا۔ سابق صدر زرادری کے خلاف دائر کرپشن کیسز میں نہ شکایت کنندہ کا نام موجود ہے نہ شکایت کی تاریخ درج ہے۔ نیب کی ترمیم شدہ رپورٹ میں کرپشن سکینڈل کی تصدیق سے متعلق کوائف شامل کئے گئے ہیں۔