نیب نے گرفتار حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز سے متعلق تفتیش شروع کر دی

لاہور (92 نیوز) نیب نے گرفتار پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز سے متعلق تفتیش شروع کر دی ۔ نیب حکام نے پنجاب یوتھ فیسٹیول پر اربوں روپے اخراجات کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول میں 40 کروڑ روپے پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خرچ کئے گئے۔ حمزہ شہباز اور رانا مشہود پنجاب یوتھ فیسٹول کے اخراجات منظور کرنے والی کمیٹی کے رکن تھے۔ نیب نے رانا مشہود کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب تفتیشی ٹیم نے حمزہ شہباز اور رانا مشہود کے لئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے اخراجات سے متعلق سوالنامہ بھی تیار کر لیا ہے۔ نیب نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے حمزہ شہباز سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نیب سے تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے۔