Sunday, September 25, 2022

  نیب نے ڈاکٹر عاصم کو اپنی تحویل میں لے لیا

  نیب نے ڈاکٹر عاصم کو اپنی تحویل میں لے لیا
کراچی(92نیوز)کرپشن کے الزامات کے تحت نیب نے ڈاکٹر عاصم کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔ تفصیلات کےمطابق نیب نے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم پر سوئی سدرن گیس اور پی ایم ڈی سی میں کرپشن کے الزامات ہیں ۔ڈاکٹر عاصم اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی کی ایک الیکٹریکل کمپنی کو غیر قانونی طور پر 11ارب کی گیس دی ۔ واضح رہے کہ سابق ایم ڈی ایس ایس جی شعیب وارثی نے وعدہ معاف گواہ معاف بننے کی حامی بھری ہے ۔