Wednesday, September 28, 2022

نیب نے پرویز اشرف اوررانا مشہود پر الزامات سمیت کئی کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی

نیب نے پرویز اشرف اوررانا مشہود پر الزامات سمیت کئی کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی
اسلام آباد(92نیوز)نیب نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور رانا مشہود پر الزامات سمیت کئی کیسز کی تحقیقات کی منظوری دیدی ، سابق وزیراعظم پر رینٹل پاور منصوبوں میں کرپشن کے الزامات ہے  ،سندھ بورڈ آف ریونیو، سی ڈی اے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات بھی ہوں گی ۔ تفصیلات کےمطابق نیب نے راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری پانی و بجلی اور رانا مشہود پر الزامات سمیت کئی کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔ سابق وزیراعظم پر رینٹل پاور منصوبوں میں کرپشن کے الزامات ہیں ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سندھ بورڈ آف ریونیو، سی ڈی اے اور اوکاڑہ بائی پاس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی بھی منظوری دی گئی۔