Saturday, September 24, 2022

نیب نے پرویزمشرف کو اہلیہ سمیت آج طلب کر لیا

نیب نے پرویزمشرف کو اہلیہ سمیت آج طلب کر لیا
راولپنڈی ( 92 نیوز ) کرپشن الزامات پر نیب نے سابق صدر و جنرل (ر) پرویز مشرف کو اہلیہ سمیت آج طلب کر لیا ہے ،۔ نیب کی جانب سے سابق صدر کے بیٹے بلال مشرف کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا ،گیا ، تینوں ملزمان کو  مکمل دستاویزات کے ساتھ نیب راولپنڈی  میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ۔ پرویز مشرف کی بیٹی عائلہ رضا اور داماد عاصم رضا کو 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے ۔ پرویزمشرف اوران کی اہلیہ کے خلاف اربوں روپے کرپشن   کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔