Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب نے لیپ ٹاپ اسکیم کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا

نیب نے لیپ ٹاپ اسکیم کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا
March 6, 2018

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم کے میگا پراجیکٹس میں نیب نے تمام ریکارڈ طلب کر لیا جس کے ساتھ ہی محکمہ تعلیمات اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔
اعدادو شمار کے مطابق لیپ ٹاپ کی خریداری کا معاہدہ فی کس بیس ہزار روپے میں کیا گیا مگر کمال جعلی سازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی لیپ ٹاپ کی رسید اڑتیس ہزار روپے بنوائی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ بنک آف پنجاب سول سیکرٹریٹ برانچ سے لیپ ٹاپ سکیم کی مد میں ایک ارب پینسٹھ کروڑ روپے کی ادائیگیاں کیں مگر کرپشن کے سب راز فاش ہونے لگے ۔
نیب حکام نے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب سے لیپ ٹاپ فراہم کرنے والی کمپنی سے اور دیگر اداروں سے ریکارڈ طلب کر لیا جس کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے ۔