Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے فیصل آباد میں چار کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

نیب نے فیصل آباد میں چار کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
August 3, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) پنجاب میں تبدیلی کی لہر نے متعدد افسران کی نیندیں اڑا دی ہیں کیونکہ نیب نے فیصل آباد میں چار کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ویسٹ منیجمنٹ، پارکنگ کمپنی، کیٹل مارکیٹ اور پنجاب ہیلتھ فسیلٹی مینجمنٹ کمپنی کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ کمپنی افسران اور ملازمین کے سر پر کھاتے کھلنے کا خوف سوار ہے۔ اس لئے تو دن رات ہاتھ پاؤں مارے جا رہے ہیں۔ چاروں کمپنیوں کے افسران ریکارڈ مرتب کرنے میں مصروف ہیں کیونکہ آڈٹ رپورٹ سب سے زیادہ اعتراضات ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کیخلاف سامنے آئے۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں قائمقام ایم ڈی لگا کر کئی سال تک نوازا گیا۔ پارکنگ کمپنی کی ایم ڈی ڈیپوٹیشن پر ہیں مگر کئی سال سے براجمان، لاکھوں تنخواہ اور اس سے زیادہ ماہانہ الاؤنسز ڈکار لئے گئے۔ فیصل آباد پارکنگ کمپنی سفید ہاتھی بن گئی جس نے خود تو لاکھوں کمائے لیکن ضلعی انتظامیہ کو ایک روپیہ بھی نہ دیا۔ نیب کی طرف سے تحقیقات کا دائرہ وسیع ہونے پر چاروں کمپنیوں کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا ہے۔