Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب نے صاف پانی کمپنی میں بے ضابطگیوں،مبینہ کرپشن کا ریکارڈ حاصل کر لیا

نیب نے صاف پانی کمپنی میں بے ضابطگیوں،مبینہ کرپشن کا ریکارڈ حاصل کر لیا
March 1, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب کمپنیز اسکینڈل میں نیب متحرک ہو چکا ہے ۔ نیب نے صاف پانی کمپنی میں بےضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں ،قومی احتساب بیورو نے ریکارڈ حاصل کر لیا ۔

صاف پانی کمپنی میں ہونیوالی بے ضابطگیوں اور مبینہ کرپشن کا ریکارڈ حاصل کر لیا ، نیب نے ریکارڈ پنجاب حکومت کی جانب سے  ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر سابق افسران سے لیا۔

یاد رہے کہ صاف پانی کا ریکارڈ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صاف پانی کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرزاور   26افسران پرمبینہ کرپشن کے الزامات ہیں ۔

نیب نے اس حوالےسے صاف پانی کمپنی کے افسران  سے بھی جواب مانگ لیاہے ۔