Thursday, September 19, 2024

نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا

نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا
June 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب نے شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے دوبارہ خط لکھ دیا ۔ خط میں لکھا گیاہے کہ وزارت داخلہ نواز شریف،مریم نواز ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ، حسن نواز اور حسین نوار کے نام ای سی ایل میں ڈالے ۔ خط کے مطابق لندن فلیٹس ریفرنس ٹرائل کے آخری مراحل میں ہے، ملزمان کے بیرون ملک جانے کا خطرہ ہے۔ نیب نے چند ماہ قبل بھی  وزارت داخلہ کو شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق خط لکھا تھا مگر مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقتدار کے باعث شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تھا۔