Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے شرجیل میمن کے قریبی لوگوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا

نیب نے شرجیل میمن کے قریبی لوگوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا
July 6, 2019
کراچی (92 نیوز) نیب نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے قریبی لوگوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا۔ والدہ کو پلاٹ فروخت کرنے والوں کو بھی کال اپ نوٹس جاری کر دیا۔ سندھ کے سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن ضمانت پر ہیں لیکن قریبی ساتھیوں کیخلاف نیب نے شنکجہ سخت کر دیا۔ کاروباری شخصیت اکرام الہی اور احسان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2014 میں ڈیفنس کا پلاٹ شرجیل میمن کی والدہ کو فروخت کیا تھا لیکن نیب نے کال اپ نوٹس تھما دیا جبکہ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا درخواست گزار کو گواہ کے طور پر طلب کیا ہے ۔ عدالت نے نیب کو تحریری کمنٹس 24 جولائی کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ جبکہ شرجیل میمن کے ساتھ منی لانڈرنگ کے الزام کا سامنا کرنے والے ملزم کی ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔