Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا
March 21, 2016
کراچی (92نیوز) سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد نیب حکام نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے نیب حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کر ادیا۔ غلام حیدر جمالی کے بعد سندھ پولیس کے 70 افسران کو بھی نیب کی جانب سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیئے طلب کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔ سابق آئی جی غلام حیدر جمالی سے تفتیش کی مد میں فنڈز جاری کرنے سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے کہ کتنی رقم کس مد میں جاری کی گئی۔ کن وجوہات کی بنا پر مختلف اضلاع کو تفتیش کی مد میں نقد رقم جاری کی گئی؟ غلام حیدر جمالی نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو رد کر دیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے غلام حیدر جمالی سے 39 کروڑ روپے کی تفتیشی فنڈز کی خوردبرد کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔