Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے رانا مشہود کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

نیب نے رانا مشہود کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
July 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نیب نے رانا مشہود کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا،ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں سے لیگی رہنما کے بینک اکاؤنٹس،جائیدادوں اور دیگر اثاثہ جات کی تفصیل طلب،سابق صوبائی وزیر کو اسپورٹس فیسٹیول میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کیلئے نیب نے پہلے ہی آٹھ جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔ سابق حکمران جماعت ن لیگ مشکلات کا شکار  ہے ، سابق صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود نیب کے ریڈار پر آگئے،نیب لاہورکی جانب سے رانا مشہود کے خلاف اسپورٹس فیسٹول میں مبینہ نے ضابطگیوں پرانکوائری شروع کررکھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے رانا مشہود کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے جبکہ رانا مشہود کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرنے کے علاوہ  ایل ڈی اے اور دیگر اداروں سے رانا مشہود کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔ نیب  کی جانب سے  رانا مشہود کی گاڑیوں کی تفصیلات بھی محکمہ ایکسائز سے حاصل کرلی گئیں ہیں ،نیب  کی جانب سے رانا مشہود کو 8جولائی کو طلب کر رکھا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔