Friday, October 7, 2022

نیب نے خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کیلئے مفت درسی کتب کی انکوائری مکمل کر لی

نیب نے خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کیلئے مفت درسی کتب کی انکوائری مکمل کر لی
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں 2012 سے 2016 تک اربوں روپے کے گھپلے پر نیب نے صوبے کے سرکاری اسکولوں کیلئے مفت درسی کتب کی انکوائری مکمل کر لی۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کو مفت درسی کتب کی فراہمی کے منصوبے میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات مکمل ہو گئیں۔ نیب خیبرپختونخوا کی انکوائری دستاویز کے مطابق 2012 سے 2016 تک کے عرصہ میں صوبے میں درسی کتب میں ایک ارب پینتالیس کروڑ روپے کے گھپلے ہوئے۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے اسکولوں کو درسی کتب کی فراہمی کی مد میں اکتیس کروڑ روپے کے گھپلے ہوئے۔ انکوائری دستاویز کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیربالا نے ضرورت سے زیادہ کتب کی ڈیمانڈ کی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے زائد کتب مارکیٹ میں بیچنے کی بھی کوشش کی گئی۔ پولیس نے درسی کتب سے بھری گاڑی پکڑی تھی۔