Wednesday, September 28, 2022

نیب نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کا نوٹس واپس لے لیا

نیب نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کا نوٹس واپس لے لیا
کراچی (92 نیوز) نیب نے خورشید شاہ کرپشن کیس میں خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز کا نوٹس واپس لے لیا۔ نیب نے خورشید شاہ کرپشن کیس میں مرحومین کو بلانا شروع کر دیا۔ خورشید شاہ کے مرحوم بھائی علی نواز کو 3 مارچ کو بلا لیا۔ علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کرچکے ہیں۔ اس سے قبل 7 سال پہلے انتقال کر جانے والے عبدالفتح کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کے مرحوم بھائی کو طلب کرنے پر تنقید کی اور کہا نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ہم قانون کے مطابق مقابلہ کریں گے۔ مزید بولے جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی نیب کی وجہ سےخطرے میں پڑ گیا۔ بلاول کی تنقید پر نیب نے وضاحت جاری کردی اور کہا دوران تحقیقات انکشاف ہوا خورشید شاہ، شاہ اسپننگ ملز کے پارٹنر ہیں،علی نواز شاہ بھی شئیر ہولڈر تھے، اس لئے طلب کیا گیا تاہم چیئرمین نیب کی ہدایت پر نوٹس واپس لے لیا۔