Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے ایل ڈی اے سٹی اسکیم میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا

نیب نے ایل ڈی اے سٹی اسکیم میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا
January 26, 2018

لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے پنجاب کی سب سے بڑی ہاؤسنگ اسکیم ایل ڈی اے سٹی میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا ۔ ڈی جی نیب نے کیس دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی ۔
ذرائع کے مطابق نیب نے ایل ڈی اے کو اسکیم کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لئے کہا ہے ۔ اسکیم میں کون کون سے ڈویلپرز شامل ہیں اب تک کتنی رقم خرچ کی جا چکی ہے؟ اس کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔
پوچھا گیا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی میں اب تک کتنی زمین ایکوائر کی گئی اور کتنی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں ۔
نیب لاہور نے ایل ڈی اے کو جلد از جلد ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔