Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے اڑتیس لاکھ کے چیک متاثرین میں  تقسیم کردیے

نیب نے اڑتیس لاکھ کے چیک متاثرین میں  تقسیم کردیے
July 16, 2015
لاہور(92نیوز) متاثرین میں اڑتیس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے ہیں،رقم مختلف ملزمان سے پلی بارگیننگ کے ذریعہ نکلوائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور سید برہان علی نے چار سرکاری اداروں سمیت پانچ متاثرین میں اڑتیس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب نے کہا اڑتیس لاکھ روپے کی ریکوری نیب کے مضبوط قانون کے نفاذ سے ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ڈیڑھ سو کیسز کی لسٹ نیب کو بھجوائی گئی ہے اس پر بھی اسی سال میں تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ تین مہینوں میں بہت سے کیسز کو مکمل کرلیا جائے گا ۔