Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب نے اومنی گروپ کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

نیب نے اومنی گروپ کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
May 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) نیب نے اومنی گروپ کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،  موقف اپنایا کہ چینی سبسڈی کی تمام رقم ملزمان نے دوسرے اکاؤنٹس میں منتقل کی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا 30 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی بھی استدعا کی ۔

اومنی گروپ کی جانب سے ملازمین کو کاشتکار ظاہر کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ،  نیب نے مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت 7 ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے رجوع کر لیا ، درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزمان نے اپنے ہی ملازمین کو گنے کا کاشتکار ظاہر کیا ، کین کمشنر نے سبسڈی کی 72 کروڑ سے زائد رقم شوگر ملز کو ادا کی اور سبسڈی کی تمام رقم ملزمان نے دوسرے اکائونٹس میں منتقل کی۔

درخواست میں نیب نے موقف اپنایا کہ ملزم داؤدی مورکاس سجاول ایگرو فارمز کا اکائونٹ چلاتا رہا، سجاول ایگرو فارمز کے اکائونٹ میں سبسڈی کے خردبرد کیے گئے 178 ملین جمع کرائے گئے، دائودی مورکاس اور مصطفی ذوالقرنین مجید سمیت تمام ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں۔

نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 30 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔