Thursday, September 19, 2024

نیب نے اسحٰق ڈار کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق سے استعفیٰ لے لیا

نیب نے اسحٰق ڈار کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق سے استعفیٰ لے لیا
December 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے اسحٰق ڈار کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق سے استعفیٰ لے لیا۔ عمران شفیق زلفی بخاری دہری شہریت کیس میں نیب کی نمائندگی کر رہے تھے۔ 92 نیوز نے استعفی کی کاپی حاصل کر لی۔ عمران شفیق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف نیب کی نمائندگی کرنے والی پانامہ ٹیم کا حصہ تھے جبکہ نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں حتمی بحث بھی کی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد زلفی بخاری اور نیب پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ عمران شفیق ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی اپیلوں کی پیروی بھی کر رہے تھے۔