Wednesday, February 28, 2024

نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا

نیب نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا
December 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب نے نارووال  اسپورٹس سٹی  خورد برد اسکینڈل میں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو کل احتساب عدالت  پیش کیا جائے گا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو  احسن اقبال کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ نیب کی جانب سے احسن اقبال کو  نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں طلب کیا گیا تھا ۔نیب راولپنڈی نے نارووال اسپورٹس سٹی کا دورہ  کیا  تھا اور  لوگوں کے بیانات قلمبند کیے   تھے ، اہم معلومات بھی حاصل کی تھیں ۔ اپنے دورے میں نیب ٹیم نے اسپورٹس سٹی نارووال کی تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا اور گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ، ذرائع کے مطابق دورے کے دوران  اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل پائی گئی تھیں ۔ نیب کے مطابق احسن اقبال نے اپنے حلقے میں اسپورٹس سٹی کی تعمیرسے قومی خزانے کو پچاس سے 70 اب روپے کا نقصان پہنچایا ، لیگی رہنما احسن اقبال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق نیب راولپنڈی میں پیش ہوکر بیان بھی قلمبند کراچکے ہیں۔ احسن اقبال نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی ناکامی پر اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرایا جارہا ہے، احتساب سیاسی ایجنڈے کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو انتقام بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیب کے ذریعے مخالفوں کی کردار کشی کر رہی ہے، نون لیگ عمران خان کی دھمکیوں سے جھکنے والی نہیں، حکومت نے معیشت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔