Friday, September 20, 2024

نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کر دیا

نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کر دیا
April 20, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) نے آٹا چینی اسکینڈل کا جائزہ لینا شروع کردیا ، واضح کیا کہ اربوں روپے کی ڈکیتی پرنیب خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا ، چیئرمین نیب نے آٹا ، چینی اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی نیب راولپنڈی کوتفویض کردی۔

قومی احتساب بیورو نے آٹا اور ‏چینی اسکینڈل پرکارروائی کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اربوں روپے ‏کی ڈکیتی پرخاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا اور آٹا چینی اسکینڈل کے قانونی پہلوئوں کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق آٹا، چینی سکینڈل کے تمام قانونی پہلووں کا گہرائی سے ‏جائزہ لیا جا رہا ہے،قانونی جائزے کے بعد بھرپور، جامع، آزادانہ اور قانون ‏کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے آٹا چینی اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی نیب راولپنڈی کو تفویض کردی، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو ایک مہینے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےآٹا، چینی بحران کے حوالے سے بنائی ‏گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں کئی نامورسیاسی خاندانوں اور کرداروں کے نام سامنے آئے ہیں۔ ‏آٹا اور چینی بحران رپورٹ کا فرانزک آڈٹ جاری ہے جو اپریل تک مکمل کرلیا جائیگا ۔