Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

نیب نیازی گٹھ جوڑ فیل ہو چکا، مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ فیل ہو چکا، مریم اورنگزیب
December 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ فیل ہو چکا ہے، حکومتی وزراء نیب کی ترجمانی کرتے رہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے کو صرف شہباز شریف کو جیل ڈالنے کے لئے رکھا ہوا ہے، ڈیڑھ سال ہوگیا ہے لیکن ایف آئی اے تحقیقات نہیں کر سکی، بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے چالان پیش نہیں کر سکی۔

اُنہوں نے کہا حمزہ شہباز کو جیل میں ڈالا گیا، ان پر ایف آئی اے کے کیسز نہیں بنتے یہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، شہزاد اکبر بڑے بڑے دعوے کیا کرتے تھے۔ اب اس تماشے کو بند ہونا چاہئے۔

ترجمان مسلم لیگ ن بولیں کہ حکومت 3 سال سے عوام سے بدلہ لے رہی ہے، انہیں پاکستانی عوام کی کوئی فکر نہیں۔ آج ڈالر 180 روپے تک پہنچ گیا، بجلی، گیس، آٹے، چینی والا مافیا لوٹ مار کررہا ہے۔ کسی کمیشن کی رپورٹ نہیں آتی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کل عدالت کے فیصلے کو بلڈوز کیا گیا، ان کی سوچ ہے آئندہ الیکشن ای وی ایم سے ہو گا، جو نہیں ہو گا۔