Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نوازشریف اور اسحاق ڈار کو بچا رہا ہے : عمران خان

نیب نوازشریف اور اسحاق ڈار کو بچا رہا ہے : عمران خان
August 7, 2016
پشاور(92نیوز)تحریک انصاف نے تحریک احتساب کا آغاز کر دیا کھلاڑیوں کے کپتان عمران خان اہم رہنماؤں کے ہمراہ ایک مرتبہ  پھرکنٹینر پر سوار ہو گئے  کہتے ہیں کہ  کرپشن غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر بناتی ہے حکمران ٹولہ ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے جاتا ہے  وزیر اعظم   سے جواب مانگنا جمہوری حق ہے جبکہ نیب نوازشریف  اور  اسحاق ڈار  کو بچا رہا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کھلاڑیوں کے کپتان نے پشاور سے اٹک تک تحریک احتساب کا آغاز کر دیا ہےگلے میں پٹکے، سر پر ٹوپی، ہاتھ میں پارٹی پرچم اٹھائے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنے کپتان سے اظہار یکجہتی کیا تو کپتان بھی خوب کھیلے۔ پشاور میں ریلی کے آغاز پر عمران خان نے اپنے پرجوش خطاب سے کارکنوں کے خون کو خوب گرمایا بولے کہ حکمران ٹولہ ملک کی دولت لوٹ کر باہر لے جاتا ہے جبکہ  نیب نوازشریف اور اسحاق ڈار کو بچا رہا ہے نیب وزیراعظم سے پوچھے کہ اربوں کے اثاثے کہاں سے آئے۔ تحریک انصاف کی ریلی تارو جبہ پہنچی تو کارکنوں کا جوش دیدنی تھا عمران خان نے بھی حکومت کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن والو قوم جاگ چکی ہے نوازشریف سے جواب مانگنا حق ہے۔ پبی میں بھی عمران خان نے کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ پاکستانیو اپنے پیسوں کی حفاظت کرنا سیکھو۔ انہوں نے کارکنوں سےپوچھا کہ ابھی تو صرف پبی پہنچے ہیں، اگر  آپ کو لاہور لے کر جاؤں تو  کیا اُن کے ساتھ چلو  گے تو کارکنوں نے بھی اپنے کپتان کو مایوس نہ کیا۔ ریلی کا  آخری پڑاؤ اٹک کا  خیر آباد بازار ہو گا جہاں کپتان فائنل راؤنڈ کھیلیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کریں گے۔