Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب میں ’بڑی‘ تقرریاں غیرقانونی نکلیں، گمنام خط پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

نیب میں ’بڑی‘ تقرریاں غیرقانونی نکلیں، گمنام خط پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس
August 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) گمنام خط نے نیب میں ہلچل مچا دی۔ گریڈ بیس اور اکیس کے سولہ افسروں کی تقرریاں غیرقانونی نکلیں۔ گمنام خط کے انکشاف پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کو بھیجے گئے گمنام خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران نیب میں مختلف ریجنز کے ڈائریکٹر جنرل بنا دیے گئے۔ ملٹری سروسز سے 1999ءمیں کئی فوجی افسران نیب میں 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر آئے جنہیں 2002ءمیں اپنے اداروں میں واپس جانا تھا تاہم 16 افسران غیرقانونی طور پر اب بھی نیب میں گریڈ 20 اور 21 پر تعینات ہیں۔ خط میں کرنل (ر) سراج النعیم ڈی جی نیب کراچی‘ میجر (ر) شہزاد سلیم ڈی جی نیب خیبرپختونخوا‘ بریگیڈئیر (ر ) حدید ڈائریکٹر مانیٹرنگ‘ سکواڈرن لیڈر (ر) طارق ندیم ڈی جی نیب ملتان‘ کیپٹن (ر) فرخ ڈائریکٹر لاہور ریجن اور دیگر کئی افسران کے تقرر کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خلاف ضابطہ قرار دیا گیا ہے۔ گمنام خط کی بنیاد پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ا ز خود نوٹس لیا جس کے تحت چیئرمین نیب کو اگست کے آخری ہفتے کےلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔