نیب میرے خلاف آدھے پیسے کی کرپشن ثابت کردو تو ایوان چھوڑدوں گا،شہباز شریف

اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب میرے خلاف آدھے پیسے کی بھی کرپشن ثابت کر دے تو میں ایوان چھوڑ دوں گا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نیب اور تحریک انصاف کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، سردیوں میں نیب اپوزیشن کو ہیٹ فراہم کر رہا ہے ، مجھے صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار کرلیا گیا۔
شہباز شریف نے نیب کی زیر حراست سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر آج ہی جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔